مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں میں سیب کے 2 سودرخت کاٹے ہوئے پائے گئے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیب کے تقریباً 2سو درخت پر اسرار طریقے سے کاٹے ہوئے پائے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے راولپورہ میں رات کے وقت سیب کے درخت کاٹ ڈالے۔ جس باغ کے سب کے درخت کاٹے گئے وہ راولپورہ شوپیاں کے رہائشی محمد شفیع کا بتایا جاتا ہے۔
مقامی آبادی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیب کے درختوںکی تباہی میں بھارتی فورسز کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوںکو معاشی طور پر نقصان پہنچان کیلئے اکثر کشمیریوںکی فصلوںکو نقصان پہنچاتے ہیں اور پھل دار درخت کاٹ دیتے ہیں۔