مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے بجلی کے ٹیرف میں 15فیصد اضافہ کر دیا

Power-Electricity

سرینگر:غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پہلے سے غربت کا شکار کشمیری عوام کے گرد معاشی شکنجہ مزید کسنے کیلئے بھارتی قابض حکام نے بجلی کے نرخوں میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، جس سے تقریبا 10 لاکھ صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے دی ہے۔ ابتدائی طور پرٹیرف میں 30فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ بعدازاں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔سرینگر سے شائع ہونیوالے روزنامے گریٹر کشمیر کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں اضافہ بغیر میٹر والے صارفین کیلئے کیاگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ بجلی صارفین کو جان بوجھ کر میٹر فراہم نہیں کررہا ہے تاکہ ان سے بجلی کا زیادہ ٹیرف وصول کیاجاسکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button