مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں کے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور، بیماریاں پھیلنے لگیں
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے عوام کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے اوروہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقوں ٹنگ ونی، وٹھو اور درمڈورہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کے پائپ براہ راست ندی میں بچھائے گئے ہیں اور غیر فلٹر شدہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے ان علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانی اتنا آلودہ ہے کہ یہ کپڑے دھونے کے لیے بھی موزوں نہیں ہے۔کچھ لوگوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے گھروں میں واٹر پیوریفائر لگائے ہیں۔ تاہم علاقے میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔رواں سال کے شروع میں قریبی دیہات میں بھی یرقان کی وبا پھوٹ پڑی تھی جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔