مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : قابض حکام نے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کر دی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے کو قابض انتظامیہ نے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے ہائی وے کو بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ہائی وے کی بندش کے علاوہ جموں اور دیگر مقامات بشمول چنانی، پٹنی ٹاپ، ڈوڈہ، رام بن، گول اور بانیہال کے درمیان گاڑیوںکی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے ۔تاہم قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ مغل روڈ اور بھدرواہ۔ چمبا روڈ پر گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری ہے ۔