APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بانی پاکستان قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کوانکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حریت دفتراسلام آباد میں ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد نے دعائیہ مجلس کی صدارت کی ۔ ایڈووکیٹ پرویزسمیت مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ بانی پاکستان نے واشگاف الفاظ میں فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی خو دار قوم یا ملک یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کی شہ رگ دشمن کا قبضے میں ہو۔انہوں نے کہاکہ بابائے قوم کا یہ فرمان کشمیر اور کشمیری عوام کے ساتھ ان کی فکری اور نظریاتی وابستگی اور ان کے گہرے تاریخی شعور کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی شخصیت کے اعجاز کا ہی کرشمہ تھا کہ ریاست جموں وکشمیر کے مسلمان ڈوگرہ حکمران کے ظلم و استبداد سے نہ صرف نبرد آزما ہوئے بلکہ اپنی قوت بازو سے ریاست کا 32ہزار مربع میل علاقہ ڈوگرہ فوج کے تسلط سے آزاد کرایا۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ دشمنان پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی کہ پاکستان کا حصول ناممکن ہواورانہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن روڑے اٹکائے ۔ لیکن قائداعظم محمد علی جناح نے ہر دشواری کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہماری تمام تر جد وجہد کا مقصد جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہے۔بھارتی افواج نے اب تک کشمیری عوام پر ظلم و استبداد کے جو پہاڑ توڑے ہیں انسانی تاریخ میں ان کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی نوجوانوں ، بچوں اور بزرگوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے ۔ساری دنیا سراپا احتجاج ہے لیکن معلوم یہ ہوتا ہے کہ بھارتی حکمران عالمی رائے عامہ سے قطعا ًبے نیاز ہیں اور کسی بھی صورت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دینے کیلئے تیار نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button