مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے اپنے زر خرید ایجنٹ انتخابی میدان میں اتارے ہیں، محبوبہ مفتی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے مقبوضہ علاقے میں اپنے زر خرید ایجنٹ انتخابی میدان میں اتار ے ہیں ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی حقیقی قیادت قید ہے جبکہ مودی حکومت نے اسکے کچھ پراکسی امید واروں کو استعمال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے علاقے چندگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے جبکہ اس کی حقیقی قیادت جیل میں ہے جبکہ اسکے کچھ امیدوار ان انتخابات میں جماعت کی نمائندگی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ دوہرا معیار سمجھ سے باہر ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر مودی حکومت واقعی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے تو جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا لے، اسکی حقیقی قیادت رہا کرے ، اسکے اسکول دوبارہ کھول دے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں کو اسکے خلاف کارروائی سے روکے۔
محبوبہ مفتی نے انجینئر عبدالرشید کی رہائی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت انجینئر رشید کو اُس وقت رہا کر سکتی تھی جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا تھا۔ گو کہ انتخابات سے قبل ان کی رہائی ایک اچھا اقدام ہے، لیکن بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان اب بھی جیلوں میں ہیں پھر ان سب کو رہا کیا جانا چاہیے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button