مقبوضہ جموں و کشمیر

حاجن: لوگوں کا پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف مظاہرہ

Protest in Ganderbal against

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے قصبے حاجن میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حاجن قصبے کے میر محلہ میں لوگ علاقے میں پینے کے پانی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، نے کہا کہ انہیں ایک عرصے سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکام بار بار کے احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
انہوںنے حکام پر زور دیا کہ وہ ان کی حالت زار کا نوٹس لیکر انہیں پینے کے پانیکی فراہمی یقینی بنائیں.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button