بھارت

بھارت: گرل فرینڈز کیساتھ پکنگ منانے والے دو میجروں پر مسلح افراد کا تشدد، قیمتی اشیائے لوٹ لیں

ایک افسر کی گرل فرینڈ کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں مسلح افراد نے اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ پکنک منانے والے فوج کے دو میجروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، ان سے قیمتی اشیاءلوٹ لیں اور ایک افسر کی گرل فرینڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہاﺅ کینٹ میں واقع وار کالج میں زیر تربیت دو میجر اپنی گرل فرینڈز کے ہمراہ پکنک کے لئے جام گیٹ کے علاقے میں تھے کہ پستولوں، چاقوﺅں اور لاٹھیوں سے مسلح کم از کم آٹھ سے دس افراد نے انہیں گھیر لیا۔
مسلح افراد نے ان پر تشدد کیا ان کے بٹوے اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیں،بعد ازاں ایک افسر اور ایک خاتون کو یرغمال بنایا اور دوسرے افسر اور خاتون کو رہائی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان لینے کے لئے روانہ کیا۔اُس افسر نے اپنے کمانڈنگ افسر( سی او) کو واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس فوری طورپر حرکت میں آئی ، پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔چارروں افراد کو طبی معائنے کے لیے مہاﺅ سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں فوجی افسروں پر تشدد اور ان کی ساتھی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگرکی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button