بھارت
بھارتی فوج کے میجر اور اہلیہ کا نابالغ ملازمہ پر بہیمانہ تشدد
گوہاٹی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں فوج کے ایک میجر اور اسکی بیوی نے ایک نابالغ لڑکی کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے برہنہ کر دیا۔لڑکی میجر کے گھر بطور ملازمہ کام کر رہی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میجر شیلیندر یادو اور ان کی اہلیہ کِمی ریلسن نے ریاست کے شہر پالم پور میں اپنے گھر میں نابالغ لڑکی کو بے لباس کرنے کے بعد اس پرگرم پانی پھینک دیا ۔
میجر شیلیندر یادو اور کِمی رالسن کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی اضافی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا۔متاثرہ بچی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔