بھارت

راہل گاندھی کی امریکی کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر سے ملاقات ، بی جے کے حلقوں میں صف ماتم

واشنگٹن:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا مین قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی دورہ امریکہ کے دوران کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر سے ملاقات پر بی جے پی کے حلقوں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیااسروس کے مطابق بی جے پی کا کہنا ہے کہ الہان عمر واضح طورپربھارت مخالف سوچ رکھتی ہیں اور انہوں نے بارہا بھارت کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔الہان عمر امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن ہیں۔ وہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی پہلی دو مسلم خواتین میں شامل ہیں۔ وہ پہلی افریقی پناہ گزین ہیں جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔الہان عمر سے راہل گاندھی کی ملاقات پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی جو رکن واضح طورپربھارت مخالف موقف اور رویہ رکھتی ہے اس سے ملاقات کرکے راہل گاندھی نے بھارت کے عوام کا دل دکھایا ہے۔بی جے پی نے الہان عمر سے راہل گاندھی کی ملاقات پر ردِعمل میں کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بات کرتی ہیں ۔ کینیڈا کے خالصتان نواز سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی بھی الہان عمر نے شدید مذمت کی تھی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ الہان عمر پاکستان کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔گزشتہ سال ستمبر میں الہان عمر نے سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی تفتیش پرزوردیتے ہوئے کہاتھا کہ امریکا کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔الہان عمر نے بھارت میں بنیادی حقوق بالخصوص مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی بنیادی مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کی جامع تحقیقات کے لیے ایک قرارداد بھی پیش کی تھی۔انہوں نے گزشتہ سال جون میں امریکی کانگریس سے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے خطاب کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔KMS-Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button