اترپردیش :ہندوانتہا پسندوں کی زیر تعمیر مسجد میں توڑ پھوڑ
نئی دلی 16 فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندا میں ہندو انتہا پسند تنظیموں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے بلوائیوں نے ایک زیر تعمیر مسجد میں توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندبلوائیوں نے تعمیراتی کارکنوں پر قانون شکنی کا الزام لگاتے ہوئے مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سڑک پر سفر کرنے والوں کو بھی دہشت زدہ کیا اور تعمیراتی سامان اور کنکریٹ مکسر یونٹ کونقصان پہنچایا ۔پرتشددبلوائیوں نے ایک موٹر سائیکل سڑک کے درمیان کھڑی کر کے مسجد کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کی جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس اہلکار بے قابوبلوائیوں کو قابوکرانے کے بجائے خاموش تماشی بنی رہی ۔ہندوتوا بلوائیوں نے مسجد کے باہر تقریبا 30 منٹ تک توڑ پھوڑجاری رکھی ۔