مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ: بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوان شہید کر دیے

مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے کشتواڑ، ادھم پور، راجوری، پونچھ ، کٹھوعہ اور کپواڑہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوںکا سلسلہ کر دیا ہے جسکا مقصد مقامی آبادی کو خوفزدہ کرنا ہے۔ضلع کشتواڑ میں چھترو بیلٹ کے پننل دگدا جنگلات میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس کا مشترکہ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی فورسز حملہ آوروںکی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر یا ہے۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاجا رہا ہے۔
ضلع ا ودھم پورکے علاقوں بسنت گڑھ ،کھنڈرا ٹاپ، کدواہ اور رائچک میں بھی تلاشی مہم جاری ہے جبکہ بھارتی فوجی ضلع پونچھ میں سورنکوٹ کے جنگلاتی علاقوں اور ضلع راجوری کے نوشہرہ اور تھنہ منڈی میں تلاشی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں بھی آپریشن کیا جا رہا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button