جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس وقت بے روز گاری کی بلند ترین سطح کا سامنا ہے، کانگریس

جموں:کانگریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے بی جے پی حکومت کے دعوے بالکل بے بنیا د ہیں اور علاقے کو اس وقت بے روز گاری کی بلند ترین سطح کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی نیشنل میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈولی شرما نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کو روزگار کے شدید بحران کا سامنا ہے، تقریباً 2.5 ملین نوجوان نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر پچھلے 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ساٹھ ہزار سے زائدلوگوں کو انتہائی معمولی معاوضہ دیا جا رہا ہے، ان لوگوں کی وعدوں کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا۔ڈولی شرما نے مزید کہا کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کا وعدہ کیا تھا جو اس نے تاحال پورا نہیں کیا-

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button