جموں

”سب اچھا ہے ”دکھانے کے لئے سرکاری ملازمین کو مودی کی ریلی میں شرکت پر مجبور کیا گیا

جموں25 اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق رکن اسمبلی اورعام آدمی پارٹی کے رہنما بلونت سنگھ منکوٹیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے مقامی کٹھ پتلیوں پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں سرکاری ملازمین کو زبردستی شرکت پر مجبور کیا گیاجو ایک افسوس ناک عمل ہے۔
بلونت سنگھ منکوٹیا نے یہ بات کٹھوعہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریلی میں شامل ہونے پر مجبورکیاگیااور لوگوں کو لانے کے لیے حکام کی جانب سے دبا ئوکے ہتھکنڈوں کا استعمال کیاگیاجس کے لیے روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سرکاری بسیں بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھیجی گئیں۔منکوٹیا نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر میں”سب اچھاہے”ظاہرکرنے کے لئے کیا گیا ہے جو حقیقت نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button