پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کی بین الاقوامی قانون کی نظر میں کوئی قانونی اہمیت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی زیرنگرانی منعقد ہونے والے نام نہاد اور مضحکہ خیز انتخابات کے پہلے مرحلے کی بین الاقوامی قانون کی نظر میں کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کوئی دوسرا عمل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں 14سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور بہت سے سیاسی رہنما نظر بند ہیں، اس لیے خوف و ہراس کے ماحول میں ایسی انتخابی مشق درست نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button