پاکستان

کشمیری عوام گزشتہ 77سال سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں: امیرمقام

اسلام آباد:  امور کشمیروگلگت بلتستان کے وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر اس پر جابرانہ قبضہ کیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ان خیالات کااظہار27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، جموں و کشمیرکے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 77سال سے کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے سفاکانہ اقدامات کے باوجود کشمیری آج بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔دلیر اور بہادر کشمیریوں کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور فوجی مظالم کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے فوجی قبضے کو تسلیم نہ کرنے والے کشمیری حریت پسندوں کو پابند سلاسل کر رکھا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ جموں و کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اسکے پرامن حل کے بغیر خطے میں قیام امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے جو اپنے جائز حق خودارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں۔امیر مقام نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button