مقبوضہ جموں و کشمیر

نریندر مودی اپنے بے بنیاد دعوﺅں سے جموںوکشمیر کے زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے، ڈی ایف پی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور بے بنیا د دعوﺅں کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیر کے زمینی حقائق ہر گز تبدیل نہیں کرسکتے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجما ن ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے ایک بیان میں نریندر موی کی سرینگر میں کی جانے والی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے گھمنڈ اور طاقت کا اظہار کیا ہے ، امن و ترقی کا مودی کا دعویٰ محض ایک دکھاوا ہے جبکہ وہ یہاں قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہنے کے منصوبے پر بدستور عمل پیرا ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اپنے شہداءکے مقدس لہو سے کبھی بیوفائی نہیں کریں گے اور بھارتی حکمرانوں کی بے بنیاد باتوں اور دلفریب وعدوںمیں ہرگز نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں امن و ترقی کے مودی حکومت کے دعوﺅں میں کوئی صداقت ہوتی ہے تو ہزاروں کشمیری جیلوں میں نہ ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ، بھارتی ظلم وستم انکا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجما ن نے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ کے لگ بھگ فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور وہ آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ترجمان کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے، پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ممکن نہیں اور نہ ہی خطے میں دیر پا امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا نام نہاد انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، ڈھونگ انتخابات رائے شمار ی کا ہرگز متبادل نہیںہیں جس کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button