مقبوضہ جموں وکشمیر :عبدمیلا د النبیﷺ کی اختتامی تقریبات پر روح پرور مجالس
درگاہ حضرت سرینگر میں ہزاروں زائرین نے موئے مقدس کے دیدار کیے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز عید میلاد النبیﷺ کی اختتامی تقریبات نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔ مساجد ، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیاجن میں علماءاور آئمہ کرام نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوںنے نعتیہ کلا پڑھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں عید میلا النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میںہزاروںکی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔ سب سے بڑی تقریب سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈال کے کنارے پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقان رسولﷺ نے شوب خوانی کی روز پرور مجالس میں حصہ لیا۔
درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے بعد عاشقاں رسول موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ ، جناب صاحب صورہ، تاریخی جامع مسجد سرینگر، زیارت علمدار کشمیر شرار شریف اور دوسری عبادتگاہوں میں بھی روح پرور اجتماعات منعقد