مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے غیر آئینی فیصلوں کو آئینی قرار دلانے کیلئے کشمیر میں پراکسی پارٹیاں بنائیں ، محبوبہ مفتی

سرینگر28 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی طرف سے بنائی گئیں پراکسی پارٹیوں کا مقصد 05 اگست2019 کے غیر آئینی فیصلے کو ان جماعتوں کے ذریعے اسمبلی میں آئینی قرار دینا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ میں پارٹی کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پالیسی جموں وکشمیر میں علاقائی جماعتوں میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) پر حملہ کیا گیا اور پراکسی پارٹیاں گئیں جو سب جانتے ہیں، پھر جموں میں نیشنل کانفرنس کے اندر تقسیم پیدا کی گئی اور اور اسکے رہنماﺅں کو براہ راست بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اب کانگریس پارٹی میں بھی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے اور بی جے پی کانگریس پارٹی میں بھی دو دھڑے بنانا اور انہیں الگ الگ استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی جے پی ان لوگوں کو جو اسکے پراکسی ہیں اسمبلی میں پہنچائے گی اور ان کے ذریعے 5 اگست 2019 کے غیر آئینی فیصلے کو آئینی اور درست فیصلہ قرار دلوائے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان پراکسیوں سے بخوبی واقف ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون سی پارٹیاں ان کے حقوق کا دفاع کریں گی اور کون سی پارٹیاں انہیں دھوکہ دیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button