مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتارکر لیا
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ قصبے میں دو نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تحریک حق خودارادیت کی حمایت کرنے پرفیاض احمد اور سفیر احمد بٹ نامی دو نوجوانوں کو بارہمولہ قصبے میں گرفتارکیا اور ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند کردیا۔