بھارت

بہار : ہیٹ ویو سے 13 افرادہلاک

heat wave in indiaپٹنہ:
بھارتی ریاست بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںہیٹ ویوسے13افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ ہلاکتیں ریاست کے پانچ اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث ہوئی ہیں۔ جنوبی بہار کے اورنگ آباد ضلع میں سب سے زیادہ5 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے سارن اور گیا میں تین ،تین افراد ، روہتاس اور بھوجپور میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹنہ ، میں 43.3، گیا 45.2، چھپرہ 42.8، دہری 45.6، شیخ پورہ 44.5، گوپال گنج 42.0، جموئی 42.8 ، بکسر 46.46 ، نوادہ 44.5، راجگیر 44.6، جیراڈیہ 43.1، ارول 44.8، بکرم گنج 41.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات ریکارڈ کیاگیا ۔ سیلسیس ، اس کے ساتھ بھاگلپور 37.2، پورنیہ 32.4، مظفر پور 35.2 ، سپول ، مدھے پورہ 32.،بانکا 38.6 ، کٹیہار میں 32.4 ریکارڈ کیا گیا ، ارریہ 30.5 اور والمیکی نگر 38.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button