انسانی حقوق

بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے: شبیر شاہ

imagesسرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے دہلی کے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہالگتا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل وغارت کوجاری رکھنا چاہتی ہے،تاکہ وہ آسانی سے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف موجودہ حکومت کی جارحانہ پالیسی نے خطے کو غیر یقینی صورتحال کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی حکمران جماعت بی جے پی کے علاوہ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں جو جھوٹ اور فرقہ پرستی کو پروان چڑھارہی ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ قابض بھارتی افواج بے گناہ شہریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے انہیں غیر ملکی دہشت گرد قرار دے رہی ہیں۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک کی پالیسی ترک کرے۔ حریت رہنما نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی بھارتی حکومت کشمیرکے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور دیرینہ مسئلے کا پرامن اورپائیدار حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ آزادی پسند قیادت نے بھارت یا پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا لیکن حریت کانفرنس نے ہمیشہ بامعنی، طے شدہ مدت میں اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button