مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے پھر بند کر دی گئی
سرینگر 21 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ کو لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے دوبارہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا کہ شاہراہ کو آج(جمعرات) لینڈسلائیڈنگ کے باعث پھر ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ شاہراہ بدھ کے روزمختصر وقت کیلئے کھو ل دی گئی تھی۔