مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیری صحافی فہد شاہ کی ضمانت برقرار رکھی

سرینگر: بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیری صحافی فہد شاہ کی ضمانت برقراررکھنے کافیصلہ دیاہے، تاہم عدالت نے ضمانت دینے کے مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانونی طور پر ناقص قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سے قبل ہائی کورٹ نے صحافی فہدشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہاتھاکہ اگرملزم معاشرے کے لئے کوئی واضح اورفوری خطرہ نہ ہو تواس کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے کہاتھا کہ بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانایواے پی اے کی دفعہ 15کے تحت دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہے۔جسٹس بیلا ترویدی اور ستیش چندر شرما پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانونی نظیر کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، لیکن فہد شاہ کی ضمانت کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ہائی کورٹ نے 17نومبر2023کوفہد شاہ کی ضمانت منظورکی تھی جس کے خلاف قابض حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button