مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل حملے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک ،پانچ زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل میں اتوار کی شام نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت 7افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی شام سرینگر لہہ ہائی وے پر گگنگیرمیں زیڈ موڑسرنگ کے قریب ایک بھارتی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بڈگام کے ڈاکٹر شاہنواز قادر ڈار اور ضلع جموںکے انیل کمار شکلا، فہیم نذیر اور ششی ابرول کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرمیت سنگھ، محمد حنیف اور محمد کلیم بھارت کے رہائشی تھے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرودھی کمار بردی نے صحافیوںکو بتایا کہ گگنگیر میں ایک حملے میں سات افراد مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر اس وقت دم توڑ گئے جب انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ایک اور سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مسلح افراد نے کیمپ پر فائرنگ کی جس میں سرینگر-لہہ ہائی وے پر گگنگیر کے مقام پر زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر میں مصروف ایک کمپنی کے کارکن مقیم تھے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع کے سونمرگ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری رکھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button