بھارت

بھارت، ائیر لائنز کے بعد پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

نئی دلی: بھارت بھرمیں پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے زیر انتظام کئی سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارلحکومت نئی دلی کے دو اور حیدر آباد کے ایک سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہو ئی ہے ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سکول انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔دھمکی میں کہاگیا کہ منگل کو صبح گیارہ بجے سکول میں بم دھماکہ ہو گا ۔ دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس فورس الرٹ کردی گئی اور دھمکیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ا س سے قبل حالیہ دنوں میں بھارت کی مختلف ائیر لائنز کو بھی بم دھماکوںکی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے مختلف ایئرلائنز اورم،سافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔سکولوں کو یہ دھمکیاں دلی کے علاقے روہنی میں واقع سی آر پی ایف سکول کی دیوار کے قریب بم دھماکے کے بعد دی گئی ہیں ۔اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button