مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: پٹن سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر 08نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش ضلع کے علاقے بادی نمبل پریہاسپورہ پٹن سے ملی ہے ۔واضح رہے کہ اگست2019کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں گمنام لاشیں ملنے کاسلسلہ تیز ہو گیاہے ۔
ادھرضلع پونچھ کے سب محلہ درگام میں گزشتہ شب آگ لگنے سے 3منزلہ مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ایک پولیس افسر نے بتایاہے کہ واقعے میں3منزلہ مکان مکمل طور پرجل کر خاکستر ہو گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔