پاکستان

بھارت نے کشمیریوں کو انکی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے بے دخلی مہم شروع کر رکھی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد، 09 فروری (کے ایم ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو انکی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے دخلی مہم چلا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بے دخلی مہم کا سامنا کرنے والے زیادہ تر لوگ غریب اور مسلمان ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں بھارت کی کچھ ریاستوں میں مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے ان کی املاک کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی کچھ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے زمین کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل بھارتی قابض حکام نے سری نگر کے علاقے راجباغ میں کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے دفتر کی عمارت ضبط کر لی۔ پاکستان اس جابرانہ فعل کی مذمت کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بھارتی ہتھکنڈے کشمیری عوام کو زیر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوںکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button