پاکستان

پاکستان کاقائد حریت سید علی گیلانی کو ان کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت

جعلی مقابلوں میں 6کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اظہار تشویش

اسلام آبادیکم ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے جہاں بھارتی قابض افواج نے ایک 23 سالہ انجینئرنگ کے طالب علم سمیت مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو بارہمولہ اور شوپیاں کے علاقوں میں جعلی مقابلوں کے دوران شہید کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے جمعرات کواسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ میں ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت و حوصلے اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی علامت تھے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے ذریعے دیا گیا ہے۔سید علی گیلانی کو برسر جدوجہد ہم وطنوں نے بابائے حریت کا نام دیا ہے، انہوں نے گزشتہ سال یکم ستمبر کو طویل غیر قانونی بھارتی حراست میں اپنی آخری سانس لی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں متعین بھارتی ناظم الامور کو جمعرات کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور سید علی گیلانی کو ان کی وصیت اور ان کے اہل خانہ کی خواہشات کے مطابق تدفین کے حق کے تئیں بھارت کی مسلسل بے حسی پر سخت احتجاج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی پر پاکستان کو گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا جس نے سید علی گیلانی کی جسد خاکی کو ان کی وصیت کے مطابق شہداکے قبرستان میں باوقار تدفین سے انکار کردیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ کشمیریوں کو سرینگر کے حیدر پورہ کے قبرستان میں اس قابل احترام رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے جہاں انہیں گزشتہ سال انتہائی عجلت میں ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کی عدم موجودگی میں دفن کیا تھا۔ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارتی ظلم و بربریت، بے حسی اور اخلاقیات کی ناقابل یقین حد تک غیر موجودگی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ مزاحمت اور سید علی گیلانی جیسے صاحب بصیرت لیڈروں کے لیے عوام کی یاد کو کم نہیں کرسکتی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سید علی گیلانی کی میراث جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو ختم کرنے کے لیے ان کے مشن کو آگے بڑھانے والوں کو تحریک دیتی رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button