مقبوضہ جموں و کشمیر

یادگار شہدائے جموں کاسنگ بنیاد رکھنے پرآزاد کشمیر کے صدر کا شکریہ

unnamedاسلام آباد 3دسمبر(کے ایم ایس )
جموں کی آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک ،جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران ،جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیراور جموں و کشمیر یونائیٹڈ فورم کے وائس چیئرمین سجاد احمد نے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے سیالکوٹ میںیادگار شہدائے جموں کاسنگ بنیاد رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں عبدالمجید ملک ، قاضی عمران ، خالد شبیر اور سجاد احمد نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جموں کی آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے یاد گار شہدائے جموں کی تعمیر کے مطالبے پر 6نومبر کویوم شہدائے جموں کے موقع پرکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت جلد سیالکوٹ میں شہدائے جموں کی یاد گار تعمیر کرے گی ،جس کا انہوں نے گزشتہ روز سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ بیان میں سیالکوٹ جموں روڈ پر مقبوضہ جموں سے 28کلومیٹر کی دوری پریادگار کا سنگ بنیاد رکھنے پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ جلد راولاکوٹ منگ میں بھی یاد گار شہدائے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بیان میں آزاد کشمیر کے صدر سے اپیل کی گئی کہ وہ آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button