مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

تنازعہ جموں و کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میںامن قائم نہیں ہوسکتا: پروفیسر بٹ

سرینگر11جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج عیدالاضحی کے دوسرے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے وندک پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی اور گھروں کی تلاشی لی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے ضلع بارہمولہ میں سوپورکے علاقے بوٹنگو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو خبردارکیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو حل کئے بغیرنہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تین جوہری طاقتوں پاکستان، بھارت اور چین سے گھرا ہوا جموں و کشمیر پرامن حل کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ جنگ صرف تباہی لاتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امن کبھی خلا ء میں حاصل نہیں کیا جا سکتا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو پائیداربنیادوں پر حل کرانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت فراہم کرے۔
ایک اورسینئرحریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام کی امام بارگاہ میں نماز عید کی امامت کرتے ہوئے قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے کشمیری مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دی۔
دریں اثناء مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان کی زمینوں اور جائیداد وںسے محروم کرنے کی جاری مہم کے دوران مودی حکومت نے سرینگر، گاندربل اور پلوامہ اضلاع میں بے بنیاد الزامات پر مزید چار مکانات اور تین گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ بھارتی پولیس نے 2021میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت 75گاڑیاں، پانچ مکانات، چھ دکانیں ضبط کی تھیں۔ رواں سال 21جون کو پولیس نے سرینگر میں پانچ گھروں کو ضبط کیا تھا۔
بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی لہر کے دوران کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر ریاست بھر میں گائے کے ذبیحہ پر سخت پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن کا واضح مقصد مسلم کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ہندو برادری کو خوش کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button