مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر میں پندٹوں کو کم مسلمانوں کو زیادہ قتل کیا گیا ، پیس پارٹی

1پرتاپ گڑھ بھارت23 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ بی جے پی جس طرح سے نفرت کے سہارے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے جرمنی میں نازیوں نے اسی طرح سے اقتدار حاصل کرنے کیلئے یہودیوں کو تباہ کیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر ایوب سرجن نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس ایک منظم منصوبہ کے تحت اب ملک کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کیلئے دی کشمیر فائلز ریلیز کرا کے اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ کشمیر میں پندتوں کو کم جبکہ مسلمانوں کو زیادہ قتل کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ دی کشمیر فائلز ایک منظم سازش کے تحت بنائی گئی تاکہ ملک میں مسلمانوں کے تئیں نفرت کا ماحول پیدا کیا جاسکے اور اسکا براہ راست فائدہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو مل سکے۔ ڈاکٹر سرجن نے مزید کہا کہ مذکورہ فلم کے سہارے جو نفرت کی سنگ بنیاد ڈالی جارہی ہے اسکے نتائج مستقبل میں بہتر نہیں ہونگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button