خصوصی دن

یوم سیاہ منانے کے لئے برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں اورکانفرنسوں کا انعقاد

لندن: مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 77سال مکمل ہونے پر برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف شہروں میںکشمیریوں، پاکستانیوں اور ان کے حامیوں نے یوم سیاہ منانے کے لئے احتجاجی مظاہریوں ، ریلیوں اورکانفرنسوں کا انعقادکیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے کہاکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرکے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرلیا۔ لندن میںاحتجاجی مظاہرہ برطانوی وزیراعظم کے دفتر10ڈائوننگ اسٹریٹ سے شروع ہوا اور بھارتی ہائی کمیشن پر اختتام پذیر ہوا۔ تحریک کشمیر برطانیہ اور آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر فہیم کیانی نے مظاہرے کی قیادت کی۔فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور خطے میں استصواب رائے کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ مظاہرین نے ہائی کمیشن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک یادداشت جمع کرائی جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے لیے تیار ہوں۔ فہیم کیانی نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور خطے میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر بھارتی فورسز کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کو عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل انعام الحق نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تحریک کو غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے ایک جائز اور بین الاقوامی حمایت یافتہ جدوجہد قرار دیا۔ انہوں نے آزادی پسندوں کی گرفتاریوں اوران کو بدنام کرنے کے ذریعے جموں و کشمیر میںقبرستان کی خاموشی مسلط کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلوں، بلاجواز گرفتاریوں، املاک کی تباہی اور میڈیا کو دبانے جیسے مسائل کو اجاگرکیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ظفر قریشی نے بھی فون پر مظاہرین سے خطاب کیا۔تحریک کشمیر نے اوسلو، بارسلونا، کوپن ہیگن، گلاسگو اور بریشیا سمیت یورپ کے بڑے بڑے شہروں میں بھی ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقادکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button