خصوصی دن

آزاد جموں وکشمیر: ستمبر1965کے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیوں ، تقریبات کا انعقاد

مظفرآباد:پاسبان حریت جموں وکشمیر نے6 ستمبر 1965 کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج”یوم یوم دفاع“ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ”پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ اور پاکستان زندہ باد“کے نعرے تحریر تھے۔ ریلی کے شرکا ءنے اسلام ، پاکستان اور مقبوضہ جموںکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی ، نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم ، مہاجرین راہنماو¿ں سرانداز میر ، محمد عاطف لون ، خواجہ محمد صادق ، محمد اسحاق شاہین ، شاکر الاسلام ، محمد اسلم انقلابی ، فیصل فاروق شیخ ، محمد فیاض خان ، امتیاز عزیز خان اور دیگر کر رہے تھے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ جموں کشمیر کے عوام 6 ستمبر 1965 کے شہداءکو انکی عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے 65کی جنگ میں دشمن بھارت کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ مدتوں یا د رکھے گا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت، سازشوں اور مکاریوں کے باوجود آج دنیا کے نقشے پر پوری آب و تاب کے ساتھ ایک آزاد و خودمختار ملک کے طور پر قائم و دائم ہے ، کلمہ واحد کی بنیاد پر معرض وجود میںآنے والا یہ ملک تاقیامت قائم رہے گااور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسکے وجود کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیئے دعا گو ہیں۔ ریلی سینٹرل پریس کلب سے برہان وانی شہید چوک تک نکالی گئی۔
یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مظفر آباد کے مہاجر کیمپ مانکپیاں میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میںنوجوانوں اوربچوں سمیت مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں حریت رہنما چوھدری شاہین اقبال ، اعظم حان غازی،، یونس میر، چوہدری مشتاق،قاری بلال احمد فاروقی،آصف مخدومی،اشفاق کشمیری ،راجہ گل زرین،محمد قاسم کرناہی ،قاری لال دین،اسلم انقلابی،اسحاق رانا بھی شامل تھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 6ستمبر کا دن ہمیں ان عظیم شہداءاور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جذبہ ایمانی، جرات و بہادری اور اتحاد و یگانگت سے ثابت کیا کہ مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام نے ثابت کیا کہ تعداد اور حجم نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اور اپنے وطن سے سچی محبت ہی کامیابی کی دلیل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہیں۔انہوںنے پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور استحکام کی دعا کی اور کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموںوکشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
مظفرآباد میں بھی آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے”کراچی سے کشمیر تک، پاکستان آرمی – ایک منظم فورس“ کے عنوان سے بین یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءنے پرجوش تقاریر کیں ۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے دفاع میں پاک فوج کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ تقریری مقابلے کے فاتحین کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

باغ میں جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منگ بجری مہاجر کیمپ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی قیادت جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع باغ کے صدر چوہدری نذیر حسین اور سینئر سرپرست چوہدری مختار نے کی۔ مقررین نے 6 ستمبر 1965 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے ممتاز رہنماؤں چوہدری مختار، چوہدری بشیر احمد ناز، چوہدری طاہر عمران اکبر، اور دیگر نے خطابات کیے جنہوں نے دفاع وطن کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔
راولاکوٹ میں بھی لبریشن سیل کشمیر سینٹر نے یوم دفاع کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں مقررین نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور پوری قوم کے تحفظ کے لیے فوج کی بے مثال خدمات کی تعریف کی۔

/https://www.facebook.com/share/p/BrnzKwugRqcQT6pR

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button