خصوصی دن

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے آج یوم شہدائے جموں منایا

سرینگر:  کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے نومبر 1947میں جموں خطے میں ڈوگرہ فورسز، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں آج” یوم شہدائے جموں“ منایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوںنے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیاتھا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے جموں نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 1947میں جموں کے مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھا جس میں لاکھوں مسلمان شہید کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button