مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بگڑتے ہوئے حالات کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے: آغا روح اللہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے علاقے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ” ایکس“ پر ایک پوسٹ میں بڈگام کے علاقے ماذہامہ میں غیر مقامی افراد پر حالیہ حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیکورٹی کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے لہذا اسے ہی ایسے حملوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔
دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (جے کے ڈی ایف) کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے سرینگر میں جاری ایک بیان جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے مودی حکومت کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کیطرف سے یونین ٹیرٹیری یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ریاستی درجے کی بحالی کے بھارتی وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کے وعدوں کے منافی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button