مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:عوامی مجلس عمل کاخواجہ عبدالسلام کو خراج عقیدت

سرینگر13 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے خواجہ عبدالسلام دلال کو ان کی 62 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
خواجہ عبدالسلام دلال کشمیر کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت مہاجر ملت اور مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ صاحب کے قریبی ساتھی تھے۔عوامی مجلس عمل نے ایک بیان میں تنظیم اور اس کے زیر حراست چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے کشمیری عوام کے لیے خواجہ عبدالسلام دلال کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں ناقابل فراموش قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ مرحوم عبدالسلام نے اپنی پوری زندگی کشمیر کے لوگوں کی عزت اور وقار کی جدوجہد میں گزاری اور وہ اپنی آخری سانس تک کشمیر کاز کے لیے مصروف عمل رہے۔بیان میںمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button