بھارت

مقبوضہ کشمیر:نام نہاد اسمبلی کے انتخابات رواں سال کے آخر تک منعقد ہوسکتے ہیں،راج ناتھ سنگھ

جموں 17 جون (کے ایم ایس)
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی انتخابات رواں سال کے آخرتک منعقد ہوسکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیرمیں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیاگیا ہے جس کے بعد اسمبلی کی نشستوں کی کل تعداد 90ہوگئی ہے ، جن میں جموں ڈویژن کی43 اور وادی کشمیر کی47نشستیں ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے جو مقبوضہ کشمیر کے 2 روزہ دورے پر ہیں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخرتک منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button