بوکھلاہٹ کے شکار مودی کا مقبوضہ کشمیرمیں سوشل میڈیا صارفین کیخلاف کریک ڈائون
سرینگر 30 اگست (کے ایم ایس)
طالبان کی افغانستان میں فتح سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سوشل میڈیا صارفین کو "وائٹ کالر جہادی” قرار دے کر ان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باخبر ذرائع نے کہاہے کہ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ ، اعلیٰ فوجی حکام اوربھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے کابل میں طالبان کی آمدکے تناظر میں کئے گئے ایک تجزیے میں خبردار کیاہے کہ طالبان کی افغانستان میں فتح سے شہ پاکر کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی انتفادہ شروع ہو سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس جائزے میںخدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ یہ "وائٹ کالر جہادی” سوشل میڈیا پرطالبان کے حق میں پوسٹوںکے ذریعے غیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیری نوجوانوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔اسی لئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا صارفین کو” بدترین دہشت گرد” قراردے کر ان کے خلاف کارروائیاں کرے تاکہاظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے حوالے سے دنیا کی تنقید سے بچا جاسکے ۔تجزیے میں مزید کہاگیا ہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول نے میدان جنگ کی شکل بدل دی ہے جہاںروایتی ہتھیاروںکی جگہ کمپیوٹر اور سمارٹ فونز نے لے لی ہے ۔ بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین جو "وائٹ کالر جہادی” ہیں کشمیری نوجوانوںاور عوام کو سوشل میڈیا پر جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلا ف اکسا رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے بھارت کو بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور وہ نہ تو کھلے عام طالبان پر تنقید کر سکتا ہے کیونکہ وہ ایک حقیقت بن چکے ہیں اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر ان کا ذکر برداشت کر سکتا ہے کیونکہ بھات کے خیال میں سوشل میڈیا پرطالبان کا جتناذکر ہوگا جموں وکشمیرمیں تحریک آزادی کو اتنا ہی فروغ ملے گا۔