مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا

kashmir123

اسلام آباد:اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی امن کا دارومدار تنازعہ کشمیر کے حل پر ہے لیکن بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے اس تنازعے کے منصفانہ حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس کی متنازعہ حیثیت کو اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے تسلیم کررکھا ہے۔ مودی حکومت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے وحشیانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے اور کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل کا مطالبہ کریں۔بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کی جابرانہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیاکہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیرکو حل کرے اور بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button