مقبوضہ وادی کشمیرمیں بنیادی سہولیات کی قلت، عوام پریشان
سرینگر 04 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگ سردیوں کے ایام میں گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں قابض بھارتی انتظامیہ جس غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسکا خمیازہ شہریوں کو بری طرح بھگتنا پڑرہاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی میں بجلی کی مسلسل اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری اور دیہی علاقوںمیں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی برا حال ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہتے ہیں۔رسوئی گیس کی کمی اور اسکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے بھی لوگوں کو پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ آئے روز سڑکوں پر آکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے اس دور میں زندگی کے ہرشعبے کا انحصار بجلی پر ہی ہے جبکہ پرانے وقتوں میں لوگ روشی کے لیے لالٹین، موم بتی وغیرہ کا ستعمال کرتے تھے لیکن اب ان چیروں کا روج ختم ہو گیا ہے ۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی کے وسیع ذخائرپائے جاتے ہیں جن پربھارت نے درجنوں ڈیم بنا رکھے ہیں جن سے پیدا ہونی بجلی سے وہ بھارتی شہریوں کو منور کر رہا ہے جبکہ محکوم کشمیری بجلی سے محروم ہیں