بھارت

بھارت :ہندوتوا گروپس نے ایک بارپھربھارتی صحافی رانا ایوب کو ہراساں کیا

نئی دہلی:سینئر بھارتی صحافی رانا ایوب کو جو دائیں بازو کی پالیسیوں کی سخت ناقد ہیں، ایک بار پھر ہندوتوا گروپوں نے آن لائن ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ہندوتوا گروپ نے اپنے اکائونٹ سے ان کا فون نمبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس ”پر لیک کیا جس کے نتیجے میں ان کو دھمکی آمیز اور فحش پیغامات ملنے لگے۔رانا ایوب نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس مشکل صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے تکلیف دہ قرار دیا۔ انہوں نے مہاراشٹر سائبر سیکیورٹی اینڈ انویسٹی گیشن، نیشنل کمیشن فار ویمن اور ایکس سے مجرموں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) کے ایشیا پروگرام کی سربراہ Beh Le Yai نے رانا ایوب کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیںہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صحافیوں اور وکلا ء نے بھی رانا ایوب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی پولیس سے مجرموں کو پکڑنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایکس ہینڈل ”ہندوتوا نائٹ”نے جسے چندن شرما نامی شخص چلاتا ہے، رانا ایوب کا فون نمبرلیک کیا جس سے اپنے پیروکاروں کو انہیں ہراساں کرنے کی ترغیب دی گئی۔ یہ رانا ایوب کو نشانہ بنانے کا تازہ ترین واقعہ ہے جنہیں سیاسی مسائل پر اپنے واضح موقف اور موجودہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے مسلسل آن لائن ہراسانی اور دھمکیوںکا سامنا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button