بھارت

بھارت: نوراتری پر ذہریلا کھانا کھانے سے 20سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی

نئی دلی 27مارچ(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر باغپت میں نوراتری کے موقع پرذہریلاکھاناکھانے سے 20سے زائد بچوں کی حالت خراب ہو گئی ۔
باغپت کے گائوں ننانا میںایک مندر میں نوراتری کی دعوت میں کھچڑی کھانے سے بعض مردوں سمیت 20 سے زائد بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال باغپت داخل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کئی بچے کھچڑی کھانے کے فورا بعد بے ہوش ہوگئے اور انکے اہلخانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس معاملے پرتحقیقات کے لیے پولیس فورس اور محکمہ صحت کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس کے چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ایک مندر میں کھچڑی کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے دو درجن بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ دو سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ بے ہوش جبکہ دیگر افراد کی حالت نارمل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button