بھارت

مودی حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف مرکزی ایجنسیوں ، فورسز کا استعمال کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ

768-512-16773407-thumbnail-3x2-captureرائے پور29 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی فورسز کا بھی استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ نریندر مودی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا کررہی تھی لیکن اب اس نے مرکزی فورسز کابھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیان چھاپوں کی کارروائی کیلئے بغیر ریاستی حکومت کی اجازت کے مرکزی فورسز کے ہمراہ پہنچ رہی ہیں اور یہ سب ان ریاستوں میں ہو رہا ہے جہاں حزب اختلاف کی حکومتیں ہیں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں کئی کئی تعریفیں گڑھی گئی ہیں جیسے کہ اگر کوئی بی جے پی کے خلاف ہے تو وہ مذہبی مخالف اور اگر کوئی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف ہے تو وہ ریاست مخالف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button