مقبوضہ وادی کشمیر میں لاکھوں مہمان پرندوں کی آمد
سرینگر 04 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید سردی کاسلسلہ جاری ہے اور اس دوران دنیا کے مختلف حصوں سے چار لاکھ کے لگ بھگ مہمان پرندے وادی کشمیر پہنچے ہیں ۔ مہمان پرندوں کی آمد سے وادی کے ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سردی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی چار لاکھ کے قریب مہمان پرندوں نے وادی میں آبی پناہگاہوں کے اردگرد ڈیرہ ڈال دیا ہے ۔ مقبوضہ وادی کشمیرمیں آبی پناہگاہوں، دریاﺅں اور ندی نالوں کے آس پاس بڑی تعداد میں مہمان پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویٹ لینڈ کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی ہے کہ جھاڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی مختلف ملکوں سے مہمان پرندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ انہوںنے جو اعداد وشمار جمع کیے ہیں انکے مطابق چار لاکھ کے قریب پرندے اس وقت آبی پنگاہوں کے اردگردموجود ہیں جبکہ مزید دو سے ڈھائی لاکھ پرندوں کے وادی میں وارد ہونے کا امکان ہے۔