مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بھارتی پولیس اہلکار کرنٹ لگنے سے ہلاک

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار شہر کے علاقے حباکدل میں مندر کے احاطے کے اندر بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کا نام ویرجی کول تھا جو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر میں بطور پرسنل سیکیورٹی آفسر(پی ایس او) تعینات تھا۔ اہلکار کو کرنٹ لگنے کے بعد ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button