مقبوضہ جموں و کشمیر

دنیا تنازعہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرے: کلیئر بڈویل

 

 

اسلام آباد 15 اکتوبر (کے ایم ایس) برطانوی ماہر تعلیم، امن کی سفیر اور”Let Kashmir Decide“مہم کی بانی Claire Bidwell نے دنیاپر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلیئر بڈویل نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ” انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“ (INSPAD) اور نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک (KNN) کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم ، کے این این کے چیف ایڈیٹر جاوید اکرم ملک ، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر عمر ریاض عباسی ، چیئر پرسن لفٹ اسلام آباد ڈاکٹر عاصمہ ملک ، کرنل (ریٹائرڈ) محبت علی اور یوتھ کوآرڈینیٹر محمد طلحہ زبیرنے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ کلیئر بڈویل نے کہا کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے اور لوگوں کو اتوار (17 اکتوبر) سے”Let Kashmir Decide“مہم کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اورکے این این کی زیر اہتمام تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے مقاصد کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر محمد طاہر تبسم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے ناگزیر ہے اور دنیا کو ان مسائل کے اثرات کو سمجھنا چاہیے۔ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے کہا کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے ، اسلام امن کا مذہب ہے اورکبھی تشدد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ محمد طلحہ زبیر نے کہا کہ کشمیری آزاد لوگ ہیں جو مسلسل فوجی محاصرے میں ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ان کا قانونی حق ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کلیئر بڈویل کو” آئیکن آف پیس“ اور کے این این نے” پیس ڈیفنڈر“کے ایوارڈز سے نوازا اور کشمیری عوام کے لیے ان کی زبردست اور موثر کوششوں کو سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button