مودی حکومت کی امتیازی پالیسی سے کشمیری نوجوانوں کے مستقبل کوخطرہ لاحق ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر میں سرکاری ملازمتوں پرغیر کشمیریوں بھرتی کی مودی حکومت کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کشمیری نوجوانوںمیں مایوسی پھیل رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیر ی نوجوانوں کے مستقبل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پہلے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور مودی حکومت کی امتیازی اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے باعث لاکھوں انتہائی باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان اپنی کو انکے جائز حقوق اور ملازمتوں کے مواقع سے محروم کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کشمیری نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے بجائے، انہیں انکے بنیادی حقوق سے ہی محروم کیاجارہاہے ۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ان مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔