بھارت

چھتیس گڑھ :سڑک حادثے میں 19افراد ہلاک ،8 زخمی

Accidentنئی دلی :
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 19افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ چھتیس گڑھ کے ضلع کبیردھام کے علاقے کوکدورمیں پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانیوالے ایک پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر 20فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں پک اپ پر سوار 15مزدورہلاک اور 8شدید زخمی ہوگئے۔پک اپ پر تقریبا 40افراد سوار تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوںمیں منتقل کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button