منی پور: سینکڑوں لوگوں نے بھارتی فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا
امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں لوگوں نے بھارتی فوج کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امپھال میں کرفیو کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے چھاپوں میںلوگوں پر حملے اور فائرنگ کے بعد سینکڑوںلوگوں کے ہجوم نے ہتھیار چھیننے کیلئے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ ریاست کے ضلع تینگنوپال کے قصبے مورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں منگل کوبھارتی پولیس کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرکے قتل کے بعد ریاست میں حالات کشیدہ ہیں ۔ایک اور واقعے میں ضلع کے علاقے سینم میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کے قافلے پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کوزخمی کردیاتھا۔
دریں اثنا، کوکی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کال پر مورہ قصبے میں جہاں سب ڈویژنل پولیس افسر کوقتل کیاگیا ہے ، مزید پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کے خلاف یکم نومبر سے 48گھنٹے کی ہڑتال جاری ہے ۔